Islamiat MCQs Islamiat General Knowledge In Urdu Free PDF Download part 1

Islamiat MCQs Islamiat General Knowledge In Urdu Free PDF Download part 1

 اسلام ہمارادین ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا وہ سچادین ہے
جسکی تبلیغ کا آغاز پہلے انسان آدمؑ کی پیدائش سے ہی ہوگیا تھا۔ایسے بےشمار انبیاءکرامؑ اپنےاپنے ادوارمیں اُس دور کی ضرورت کے مطابق پیش کیااورآخری نبی ختم المرسلین آنحضرتﷺ نے مکمل کیا۔لہذا پاکﷺ،انبیاءکرام،اسلام،مذاہبِ عالم،اِلہامی کتابوں،قرآن مجید،علماءکرام اوردیگردینی معلومات پر مشتمل 300 سوالات اکھٹے کیے گیے ہیں۔   حصہ اول

 سوال:ہندوؤں کی مذہبی کتاب "وید"کے مطابق بھگوان کا آخری پیغمبر"کالکی اوتار"پوری دنیا کی رہنمائی کرےگا۔کس پنڈت نے اپنی تحقیق سے ثابت کیا کہ جس کالکی اوتار کا ہندو انتظار کر رہے ہیں وہ حضوراکراﷺ کی ذات مبارک ہی ہے۔

 جواب: برہمن محقق پنڈت"وید پرکاش"جو سنسکرت زبان کا سکالر اور آلہٰ آباد یونیورسٹی میں اعلیٰ درجے پر فائز ہیں۔یہ تحقیق ایک کتاب "کالکی اوتار" کی شکل میں بھارت سے 1998 میں شائع ہوئی ہے۔ 

سوال: ہندوؤں کی مذہبی کتاب وید میں کالکی اوتار کے والد کا نام "وشنو بھگت"اور والدہ کا نام"سومانب"تحریر ہے۔اِن دونوں ناموں کا عربی ترجمہ کیا ہے؟ 

جواب: عبداللہ اور آمنہ۔ جو حضورﷺ کے والد محترم اور والدہ محرمہ کے نام ہیں۔(مذہبی کتاب وید میں یہ بھی درج ہے کہ کالکی اوتار ایک جزیرے میں پیداہوں گے۔اور بھگوان انہیں خاص پیغام رساں کے ذریعے ایک غار میں علم سکھائیں گے۔یہ دونوں باتیں بھی حضورﷺپر صادِق آتی ہیں۔عرب کو جزیرۃالعرب کے نام سے جانا جاتا ہے۔اور اللہ تعالٰی نے حضرت جِبرلؑ کے ذریعے غارِحرا میں پہلی وحی نازل فرمائی تھی۔) 

سوال: تسمیہ سے کیا مراد ہے؟ 

جواب: ﷽ کہنا۔ 

سوال:قرآن مجید کی کونسی سورت میں بسم اللہ دو مرتبہ آئی ہے؟ 

جواب: سورۃ نمل میں۔ 

سوال: حضرت ابراہیم ؑ نے سب سے پہلے کس بادشاہ کو دعوتِ حق دی تھی؟ 

جواب: نمرود کو۔

 سوال: عتیق کس خلفیہ راشد کا لقب تھا ؟ 

جواب: حضرت ابوبکرصدیق کا۔

 سوال: آپﷺ نے خطبہ حجتہ الوداع کے موقع پر کل کتنے خطبے اِرشاد فرمائے تھے؟ 

جواب: 3 خطبے۔

 سوال:حضرت ابراہیم ؑ کی پہلی زوجہ کا کیا نام تھا؟ 

جواب: حضرت سارہؑ 

سوال: اونٹنی کا معجزہ کس پیغمبرسے منسوب ہے؟ 

جواب: حضرت صالح ؑ سے۔ 

سوال: آنحضرتﷺ کے ہجرت کے کتنے عرصے بعد روزے فرض ہوئے تھے؟ 

جواب: دو سال بعد۔ 

سوال: سورۃ احزاب قرآن مجید کی 33 ویں سورۃ ہے۔ اس میں کل رکوع ہیں؟ 

جواب: 9 رکوع۔ 

سوال: قرآن مجید ،حدیث ،اجماع،قیاس کس علم کے بنیادی ماخذ ہیں؟ 

جواب: علمِ فقیہ کے۔ 

سوال: قرآن پاک میں آپﷺ کا نام مبارک احمد کتنی بار استعمال ہوا ہے؟ 

جواب:صرف ایک مرتبہ۔ 

سوال: آنحضرتﷺ کے 11 چچا تھے،کتنے اسلام لائے؟ 

جواب:دو۔ 1 حضرت حمزہ 2حضرت عباس 

سوال:ہجری سال کا آغاز کس مہینے سے ہوا تھا؟

 جواب:ربیع الاول سے۔

 سوال:سیف اللہ اسلام کے کس سپہ سالار کا لقب تھا؟ 

جواب: حضرت خالد بن ولید کا۔

 سوال: ہجرتِ مدینہ کے بعد حضرت محمدﷺ نے حضرت ابوایوب انصاری کے ہاں کتنا عرصہ قیام فرمایا تھا؟

 جواب:سات ماہ

 سوال:غزوۂ خندق میں کل کتنے مسلمان شہید ہوے تھے؟ 

جواب:6مسلمان 

سوال:فتحِ مکہ کے موقع پر مردوں سے بیعت آپﷺ نے لی تھی،عورتوں سے بیعت کس نے لی تھی؟ 

جواب: حضرت عمر فاروق نے۔ 

سوال: سفرِمعراج میں آپﷺکی ملاقات سب سے پہلے کس پیغمبر سے ہوئی تھی۔ 

جواب:حضرت آدمؑ سے۔ 

سوال:حضرت عیسیٰؑ کی کنیت بتائے جس کا ذکر قرآن مجید میں آیا ہے؟ 

جواب:ابنِ مریم۔

 سوال:سورۃ بقرہ قرآن مجید کی سب سے بڑی سورہ ہے۔اس کے بعد ترتیب کے لحاظ سے کونسی سورہ ہے؟ 

جواب: سورہ آلِ عمران 

سوال:جبلِ اُحد جہاں غزوۂ اُحد ہوا تھا۔مدینہ منورہ سے کتنی دور ہے؟ 

جواب:3 میل دور

 سوال:مسلمانوں کی طرف سے صلح حدیبیہ کی شرائط کس نے لکھی تھی؟

 جواب:حضرت علی

 سوال:سفرِحدیبیہ میں آپ کس اونٹنی پر سوار تھے؟ 

جواب:قصویٰ نامی اونٹنی پر۔ 

سوال: حدیبیہ کے سفر میں آپﷺکے ساتھ کتنے صحابی تھے؟ 

جواب:1400صحابی 

سوال:صلح حدیبیہ سے پہلے آپ ﷺنےکونسی مشہور بیعت لی تھی؟

 جواب: بیعتِ رضوان۔

 سوال:بیعتِ رضوان جس درخت کے نیچے بیٹھ کر لی گئی تھی وہ کونسا درخت تھا؟ 

جواب:ببول کا درخت۔ 

سوال: صلح حدیبیہ کے وقت قریش کا نمائندہ کون تھا؟ 

جواب:سُہیل بن عمرو۔

 سوال:غزوۂ خیبر میں سب سےپہلے کونسا قلعہ فتح ہوا تھا؟

 جواب:ناعم نامی قلعہ۔

 سوال:صلح حدیبیہ کے بعد آنے والی اُس خاتون کا نام بتائے جنہیں آپﷺ نے واپس نہیں کیا تھا؟ 

جواب:حضرت اُمِ کلثوم۔ 

سوال:غزوۂ خندق میں خندق کھودنےکا آغاز کس نے کیا تھا؟

 جواب:آپﷺ نے خود۔

 سوال:حضرت علی نے غزوۂ خندق میں کس مشہور کافر سردار کو قتل کیا تھا؟ 

جواب:عمروبن عبدود۔

 سوال:آپﷺکی کن پھوپھی نے غزوۂ خندق میں کمال بہادری کا مظاہرہ کیا؟ 

جواب:حضرت صفیہ نے۔

 سوال:غزوۂ خیبر میں کس بدبخت عورت نےآنحضرتﷺ کو کھانے میں زہر دے کرہلاک کرنے کی کوشش کی؟ 

جواب:زینب نامی عورت نے۔ 

سوال:غزوۂ خیبر میں کتنے مسلمان شہید ہوے تھے؟

 جواب:15 مسلمان۔

 سوال:فتح مکہ کو اور کیا نام دیا جاتا ہے؟ 

جواب:فتح مبین۔

 سوال:فتح مکہ کے وقت کس صحابی نے آپﷺ کے حکم سے خانہ کعبہ میں آذان دی تھی؟ 

جواب:حضرت بلال نے۔ 

سوال:فتح مکہ کےروز سب سے آخر اسلام قبو ل کرنے والے کون تھے؟ 

جواب:حضرت عثمان بن ابو قحافہ۔

 سوال:سورۃالقدر کہاں نازل ہوئی تھی؟ 

جواب:مکہ مکرمہ میں۔ 

 سوال:قرآن مجید میں کل کتنی سورتیں ہیں؟ 

جواب: 114 سورتیں۔

 سوال:قرآن مجید کی کس سورۃ میں نمازِ جمہ کے احکامات بیان کئے گئے ہیں؟ 

جواب:سورۂ جمعہ میں۔ 

سوال:قرآن مجید میں مدینہ منورہ کو کس نام سے پکارہ گیا ہے؟ 

جواب:یثرب کے نام سے۔ 

سوال:فاتحِ مصر کن صحابی کا لقب ہے؟

 جواب:حضرت عمروبن العاص کا۔ 

سوال:جنگِ قادسیہ میں اسلامی فوج کا سپہ سالار کون تھے؟

 جواب:حضرت سعد بن ابی وقاصؓ۔ 

سوال:قرآن مجید کا بیشتر حصہ رات کے وقت نازل ہوا یا رات کے وقت؟ 

جواب:رات کے وقت۔

 سوال:عیدیں کی نمازیں فرض ہے یا واجب؟ 

جواب:واجب۔ 

سوال:روزہ اسلام کا کونسا رکن ہے؟

 جواب:چوتھا۔ 

سوال:میزبانِ رسولﷺ کن صحابی کو کہا جاتا ہے؟

 جواب:حضرت ابو ایوب انصاری کو۔ 

سوال:21 رمضان المبارک 60ہجری کو کن خلیفۂ راشد کو شہید کیا گیا؟ 

جواب:حضرت علی کو۔ 

سوال:آپﷺ کو نبوت کس سال ملی تھی 

جواب:610 ء میں۔ 

سوال:جس حجرے میں آپﷺ دفن ہیں وہ کس اُم المومنین کا حجرہ تھا؟

 جواب:حضرت عائشہ صدیقہ  کا۔ 

سوال:قریش کی بائیکاٹ کی وجہ سے آپﷺ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کتنا عرصہ شعب ابی طالب میں رہے؟ 

جواب:تین سال تک۔ 

سوال:اُس کافر کا نام بتائے جو آپﷺ کی نبوت کے واقعات روم اور فارس کے قصے کہانیوں سے تشبہہ دیا کرتا تھا؟ 

جواب:نضر بن حارث۔ 

سوال:اسلام کا پہلا باقاعدہ علمبردار کن صحابی کو کہا جاتا ہے؟ 

جواب:حضرت مصعب بن عمیر  کو۔

 سوال:اُن پہلی مسلمان خاتون کا نام بتائے جنہوں نے جنگ کی قیادت کی؟ 

جواب:حضرت عائشہ صدیقہ ۔

 سوال:آپﷺ کے کونسے چچا غزوۂ بدر میں کُفار کی جانب سے گرفتار ہوئے تھے؟ 

جواب:حضرت عباص  ۔ 

سوال: مسلمانوں کا پہلا شاعر کس کو کہا جاتا ہے؟ 

جواب:حضرت حسان بن ثابت  کو۔

 سوال:خانہ کعبہ کی بلندی کیا ہے؟ 

جواب:54 فٹ 9 اِنچ۔

 سوال:حضورﷺ کی رضاعی والد کا نام کیا تھا؟ 

جواب:حضرت حارث بن عبد العزی۔

 سوال:قرآن مجید کے پہلے مفسر کون تھے؟ 

جواب:آپﷺ خود۔ 

سوال:مسلمانوں پررمضان کے روزے کہاں فرض ہوئے؟ 

جواب: مدینہ منورہ میں۔ 

سوال:عمرہ کس اسلامی مہینے میں ادا کیا جاتا ہے؟ 

جواب:کوئی مہینہ مخصوص نہیں۔

 سوال:اے ایمان والو!تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں ،روزوں کی فرضیت کا یہ حکم کس سورۃ میں موجود ہے؟

 جواب:سورۂ بقرہ میں۔ 

سوال:حضرت اِمام حسن  رمضان 3 ہجری میں پیدا ہوئے، بتائے کہاں پر؟

 جواب:مدینہ منورہ میں۔

 سوال:قرآن مجید میں لفظ اللہ کتنی بار آیا ہے؟

 جواب:2584 مرتبہ۔

 سوال:نمازِ کسوف کس وقت پڑھی جاتی ہے؟

 جواب:سورج گرہن کے وقت۔

 سوال:وہ کونسی آذان ہے جس کے بعد نماز نہیں پڑھی جاتی؟ 

جواب:بچے کے کان میں دی جانے والی آذان۔

 سوال:قرآن مجید میں 6 سورتیں انبیاءکرام کے ناموں پر ہیں ان میں کونسی واحد سورۃ مدنی ہے؟

 جواب:سورۂ محمدﷺ۔

 سوال:حضرت ابو طالب اور حضرت خدیجہ کا انتقال کس اسلامی مہینے میں ہواتھا؟ 

جواب :شوال کے مہینے میں۔ 

سوال:قرآن مجید کی کس سورۃ کا نام اسلام کے ایک رکن کے نام پر ہے؟ 

جواب :سورۂ حج۔

 سوال:قرآن مجید کی کونسی سورۃ ایک شہر کے نام پر ہے؟ 

جواب:سورۂروم۔

 سوال:شیخ الاسلام کس معتبر صحابی کا لقب ہے؟ 

جواب:حضرت ابوذرغفاری کا۔

 سوال:آپﷺ کی کن زوجہ کا انتقال 10 شوال 10 نبوی کو ہواتھا؟

 جواب:حضرت خدیجہ کا۔

 سوال:رمضان المبارک اسلامی سال کا کونسا مہینہ ہے؟

 جواب: نواں ۔ 

سوال:313 مسلمان کس غزوے میں شریک تھے؟ 

جواب :غزوۂ بدر میں۔ 

سوال:عیدیں کی نمازوں میں کتنی رکعتیں ہوتی ہیں؟ 

جواب:2 رکعتیں۔

 سوال:حضرت ابو عبیدہ بن الجراح نے کونسا ملک فتح کیا تھا؟ 

جواب:شام۔

 سوال:آپﷺ نے فتح مکہ کے بعد کس جگہ نو مسلمانوں سے بیعت کی تھی؟ 

جواب:کوہِ صنا پر۔ 

سوال:آپﷺ کے پر دادا کا نام جناب ہاشم تھا،آپﷺ کی پر دادی کا نام کیا تھا؟ 

جواب:سلمیٰ۔ 

سوال:آپﷺ کے والد ماجد کب پیدا ہوئےتھے؟

 جواب:545 ء میں۔

 سوال:آپﷺ کی تاریخِ پیدائش 9 ربیع الاول کس مسلمان ماہرِفلکیات نے متعین کی ؟

 جواب:مصر کے محمود فلکی پاشا نے۔

 سوال:آپﷺ اپنے کن چچا کے گھر میں پیدا ہوئے تھے؟ 

جواب:حضرت ابو طالب۔

 سوال:آپﷺ کی رضاعی والدہ حضرت حلیمہ سعدیہ کی کنیت کیا تھی؟ 

جواب:اُمِ کبثہ۔

 سوال:آپﷺ کی والدہ ماجدہ کا انتقال کس مقام پر ہوا تھا؟ 

جواب:ابواء کے مقام پر۔

 سوال:آپﷺ اپنی والدہ ماجدہ کے ساتھ آخری سفر مبارک کہاں کا کیا تھا؟ 

جواب:مدینہ منورہ کا۔

 سوال:آپﷺ کی پیدائش کے کتنے عرصے بعد آپﷺ کا عقیقہ مبارک کیا گیا تھا؟

 جواب:7 دن بعد۔ 

سوال:آپﷺ کی عقیقہ مبارک میں کتنے جانور ذبح کیے گیے تھے؟ 

جواب:ایک دُنبہ۔

 سوال:آپﷺ کی رضاعی بہن بھائیوں کی تعداد کیا ہے؟ 

جواب:5۔

 سوال:آپﷺ کے یُن چچاکا نام بتائے جنہوں نے جنگِ فجار میں آپﷺ کے ساتھ شرکت کی تھی؟ 

جواب:حضرت زبیر بن عبدالمطلب۔ 

آپﷺ کی پہلی زوجہ حضرت خدیجہ کی کنیت کیا تھی؟ 

جواب:اُمِ ہند۔

 سوال:آپﷺ کے نبوت کا آغاز رویائے صادقہ سے ہوا،اس سے کیا مراد ہے؟ 

جواب:وہ سچے خوا ب جو آپﷺ کو نظر آیا کرتے تھے۔ 

سوال:اسلام کی راہ میں پہلا خون کس صحابی کا بہاتھا؟ 

جواب:حضرت حارث بن ابی ہالہ۔

 سوال:آپﷺ نے اپنا پہلا تجارتی سفر کس ملک کا کیا تھا؟ 

جواب:شام کا۔

 سوال:آپﷺ کو ہفتے کے کس روز نبوت سے سرفراز کیا گیا تھا؟ 

جواب:پیر کے روز۔

 سوال: کفارِ مکہ کی تعداد غزوۂ بدر میں کیا تھی؟

 جواب:1000 افراد۔ 

سوال:غزوۂ بدر 17 رمضان المبارک 2 ھ کو ہوا،عیسوی تاریخ کیا تھی؟ 

جواب:13 مارچ 624۔ 

سوال:دو ننھے صحابیوں حضرت معوذ اور حضرت معاذ نے کس سردار کو قتل کیا تھا؟ 

جواب:غزوۂ بدر میں ابو جہل کو۔

 سوال:آپﷺ کے کس چچا کا انتقال طاعون سے ہوا تھا؟ 

جواب:ابو لہب کا۔ 

سوال:اُن خلیفۂ راشد کا نام بتائے جنہوں نے غزوۂ بدر میں حصہ نہیں لیا تھا۔ 

جواب:حضرت عثمان غنی ۔

 سوال:آپﷺ کے کونسے داماد غزوۂ بدر میں امیر ہو کر آئے تھے؟ 

جواب:حضرت ابو لعاص بن ربیع۔ 

سوال:غزوۂ بدر میں مسلمانوں کا نعرہ کیا تھا؟ 

جواب:احد احد۔

 سوال:اسلام کی پہلی عیدالفطر کب منائی گئی تھی؟

 جواب:یکم شوال جمعہ کو۔

 سوال:قربانی کرنے کا حکم کب ہوا تھا؟ 

جواب:ذی الحج 2 ہجری کو۔

 سوال:غزوۂ احدمیں کافروں کا سردار کون تھا؟ 

جواب:ابو سفیان۔ 

سوال:غزوۂ احد میں مسلمانوں کے تیر انداز دستے کی قیادت کس کے پاس تھی؟ 

جواب:حضرت عبداللہ بن جبیر۔ 

سوال:غزوۂ احد میں اسلامی لشکر کا عَلم کس کے پاس تھا؟ 

جواب:حضرت مصعب بن عمیر۔ 

سوال:غزوۂ احد میں 70 مسلمان شہید ہوئے تھے،زخمی کتنے ہوئے تھے؟ 

جواب:40۔

 سوال:غزوۂ احد کا ذکر قرآن مجید کی کس سورۃ میں آیا ہے؟ 

جواب:سورۂ آلِ عمران میں۔ 

سوال:کونسے مشہور صحابی آپﷺ کے ہم شکل تھے؟ 

جواب:حضرت مصعب بن عمیر۔ 

سوال:غزوۂ دومتہ الجندل کب پیش آیا تھا؟ 

جواب :5 ہجری میں۔ سوال:غزوۂ خندق میں خندق کتنے دن میں کھودی گئی تھی؟

 جواب:20 دن میں۔ سوال:صلح حدیبیہ کب ہوا؟

 جواب:6 ء میں۔ 

سوال:غزوۂ خیبر کب ہوا تھا؟

 جواب:7ہجری میں۔ 

سوال:جس زمین پر مسجدِ نبوی ہے وہ کس کی ملکیت تھی؟ 

جواب: دو یتیم بچوں کی۔ 

سوال:آپﷺ کا نام اِنجیل میں کیا آیا ہے؟

 جواب:فارقلیط۔

 سوال:ہجرتِ مدینہ کے وقت کفارِمکہ نے آپﷺ کی گرفتاری پر کیا انعام رکھا تھا؟

 جواب:سو اونٹ۔ 

 سوال:مسجدِنبوی کی زمین کی قیمت ادا کرنے کا شرف کسے حاصل ہوا تھا؟ 

جواب: حضرت ابو ایوب انصاری کو۔ 

سوال:مسلمانوں کی طرف اسلام کے لئے پہلا تیر کس نے چلایا تھا؟ 

جواب:حضرت سعد بن ابی وقاص ۔

 سوال:غزوۂ بدر میں مسلمان بدر کے میدان کب پہنچے تھے؟ 

جواب:17 رمضان 2 ہجری کو۔

 سوال:نبوت کے کس سال حضرت عمر فاروق  مشرف بہ اسلام ہوئے تھے؟

 جواب:6 نبوی میں۔

 سوال:غزوۂ بدر میں مسلمانوں کے پاس صرف 2 گھوڑے تھے،اونٹ کتنے تھے؟

 جواب:7 اونٹ۔ 

سوال:ایسی جنگ جس میں آپﷺ کا مقرر کردہ سپہ سالار ہو،اُسے کیا کہتے ہیں؟ 

جواب:سریہ۔ 

سوال:خلفائے راشدین میں سے کن کو آپﷺ نے اپنا بھائی بنایا تھا؟

 جواب:حضرت علی  کو۔

 سوال:غزوۂ بدر میں ایک خاتون کے سات بیٹے شریک ہوئے تھے، اُس خوش نصیب خاتون کا نام بتائے۔ 

جواب:حضرت صفراء بنت عید ۔ 

سوال:غزوۂ بدر میں کل 313 مسلمان تھے، ان میں مہاجرین کتنے تھے؟

 جواب:150 مہاجرین۔

 سوال:غزوۂ بدر کے وقت مدینہ میں آپﷺ کے مقرر کردہ نگران کون تھے؟

 جواب:حضرت عمر بن اُمِ مکتوم۔ 

سوال:غزوۂ بدر میں مسلمانوں کے پاس کتنی تلواریں تھیں؟ 

جواب:8 تلواریں۔

 سوال:غزوۂ بدر کے محرکات میں ایک شخص کا قتل بھی شامل تھا،اُس کا اصل نام بتادیں؟ 

جواب:عمرو بن حضرمی۔

 سوال:غزوۂ بدر میں اسلامی لشکر کے پاس کتنے علَم تھے؟

 جواب:3علَم۔

 سوال:غزوۂ بدر کے مالِ غنیمت میں مسلمانوں کو 10 گھوڑے ملے تھے،اونٹ کتنے تھے؟

 جواب:150 اونٹ۔ 

سوال:آپﷺ کو سوتے دیکھ کر کس نے تلوار سونت کر کہا تھا"اب تمہیں میرے ہاتھ سے کون بچائے گا؟۔

 جواب:وعثو بن حارث۔

 سوال:ابو جہل آپﷺ کا سخت دشمن تھا،اس کا اصلی نام کیا تھا؟ 

جواب:عمرو بن ہشام الحکم۔

 سوال:آذان کی ابتدا ء کہاں ہوئی تھی؟

 جواب:مدینہ منورہ میں۔ 

سوال:غزوۂ بدر کے بعد کونسا غزوہ پیش آیا تھا؟

 جواب:غزوۂ بنو سلیم۔ 

سوال:سود کب حرام قرار دیا گیا تھا؟ 

جواب:9 ہجری میں۔ 

سوال:آپ ﷺ ہجرت کر کے کس روز مدینہ پہنچے تھے؟ 

جواب:جمعہ مبارک۔ 

سوال:آپ ﷺ مسجدِ نبوی کا موذن کس صحابی کو مقرر کیا تھا؟

 جواب:حضرت بلال  کو۔ 

سوال:تبدیلئ قبلہ کا حکم کب آیا تھا؟

 جواب:2 ہجری میں۔

 سوال:آپﷺ کی رحلت کے کتنے عرصے بعد حضرت ابو بکر صدیق  نے وفات پائی؟ 

جواب:2 سال چند ماہ۔ 

سوال:ہجرتِ مدینہ کے وقت آپﷺ نے کتنے عرصے تک غارِثور میں قیام کیا تھا؟ 

جواب:تین روز۔ 

سوال:لفظ معراج کے لغوی معنی کیا ہیں؟

 جواب:بُلندی۔

 سوال:ہجرتِ مدینہ کے وقت کس بد بخت نے آپﷺ کو قتل کرنے کی تجویز پیش کی تھی؟ 

جواب:ابو جہل ۔

 سوال:آپ ﷺ کو کس تاریخ کو نبوت سے سرفراز کیا گیا تھا؟ 

جواب:12 ربیع الاول کو۔ 

سوال:آپﷺ کے چچا ابو لہب کا اصلی نام کیا تھا؟ 

جواب:عبد العزی۔

 سوال:حضرت ابو بکر صدیق  کی کونسی بیٹی غارِثور میں آپ ﷺ کے لئے کھا نا لیکر آتی تھیں؟ 

جواب:حضرت اسماء بنت ِ ابو بکر ۔ 

سوال:تبدیلئ قبلہ کا حکم جب آیا تھا،تو اُس وقت آپﷺ کونسی نماز پڑھا رہے تھے؟ 

جواب:ظہر کی۔

 سوال:آپﷺ کے عزیز چچا ابو طالب کا اصلی نام کیا تھا؟ 

جواب:عبد مناف۔

 سوال:بیعتِ عقبہ اولٰی کب ہوئی تھی؟ 

جواب:12 نبوی میں۔ 

سوال:مدینہ منورہ ہجرت کرنے والےپہلے صحابی کون تھے؟ 

جواب:حضرت ابو سلمہ۔

 سوال:آپﷺ کے آباء واجدا د میں سے کون حُسن و جمال کے باعث "بطحا کا چاند"کے نام سے پکارے جاتے تھے؟ 

جواب:عبد مناف۔

 سوال:آپ ﷺ کی کن زوجہ محترمہ کا لقب طاہرہ تھا؟ 

جواب:حضرت خدیجہ۔ 

سوال:ہجرتِ حبشہ کے وقت وہاں پر نجاشی کی حکومت تھی،نجاشی کا اصلی نام کیا تھا؟ 

جواب:اصحمٰی۔ 

سوال:ہجرتِ حبشہ کرنے والے پہلے قافلے میں 12 مرد تھے،عورتیں کتنی تھیں؟

جواب:4 عورتیں۔ 

سوال:واقعۂ معراج سے پہلے کتنی نمازیں فرض تھیں؟ 

جواب:2 نمازیں۔ 

سوال:نبوت سے قبل آپﷺ کو کن 2 القابات سے پکارا جاتا تھا؟ 

جواب:صادق اور امین کے نام سے۔ 

سوال:آپﷺ کی پیدائش سے50 روز قبل کونسا مشہور تاریخی واقعہ پیش آیا تھا؟ 

جواب:واقعۂ اصحابِ فیل۔

 سوال:ہجرتِ مدینہ کے بعد مدینہ منورہ میں کتابت کرنے والے پہلے صحابی کون تھے؟

 جواب:حضرت ابی بن کعب۔ 

سوال:بیعتِ عقبہ اولیٰ میں کتنے افراد نے اسلام قبول کیا تھا؟ 

جواب:12 افراد نے۔ 

سوال:مدینہ والوں کی درخواست پر آپﷺ نے کس صحابی کو اُنھیں قرآن مجید پڑھانے کے لئے بھیجا تھا ؟ 

جواب:حضرت مصعب بن عمیر۔ 

سوال:آپ ﷺ کے چہیتے اور آزاد غلام حضرت زید بن حارث  کس جنگ میں شہید ہوئے تھے؟ 

جواب:جنگِ موتہ۔

 سوال:اُمِ جمیل آپﷺ کی چچی لیکن سخت دشمن تھی،وہ کُفار کی کس سردار کی بہن تھی؟ 

جواب:ابو سفیان جو بعد مسلمان ہو گئے تھے۔ 

سوال:بیعتِ عقبہ ثانیہ 13 نبوی میں ہوئی تھی ،اس میں کتنے افراد شریک تھے؟ 

جواب:75 افراد۔

 سوال:آپﷺ ابو بکر صدیق سے بڑے تھے یا چھوٹے؟

 جواب:چھوٹے۔ 

سوال:آپﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت خدیجہ  کا تعلق کس قبیلے سے تھا؟ 

جواب:قبیلہ بنو اسد۔

 سوال:حربِ فجار میں شمو لیت کے وقت آپﷺ کی عُمر کیا تھی؟ 

جواب:15 سال۔

 سوال:آپﷺ کی دایہ حضرت اُمِ ایمن کا اصل نام کیا تھا؟ 

جواب:برکہ۔

 سوال:آپﷺ کی اُس چچی کا نام بتائے جو آپﷺ کے راستے میں کانٹے بچھایا کرتی تھی؟

 جواب:اُمِ جمیل(ابو لہب کی بیوی)۔

 سوال:آپﷺ نے جب اعلانیہ تبلیغ کا آغاز کیا تو سب سے پہلے کس نے مُخالفت کی؟ 

جواب:ابو لہب۔ 

سوال:آپﷺ نے پہلا سفر کا شام کا کیا تھا،اس سفر میں آپﷺ کے ساتھ کون تھے؟ 

جواب:آپﷺ کے چچا ابو طالب۔

سوال:پوشیدہ تبلیغ کا سلسلہ کتنے عرصے جاری رہا؟ 

جواب:تین سال۔ 

سوال:واقعۂ معراج کا دوسرا نام کیا ہے؟ 

جواب:واقعۂ اسراء۔

سوال:آپﷺ سے ملاقات کے بعد اسلام لانے والے مدینے کے پہلے شخص کا نام بتائے۔

جواب:حضرت ایاس بن معافہ۔

 سوال:آپﷺ نے طائف کا سفر کب کیا تھا؟ 

جواب:10 نبوی کو۔ 

سوال:مکہ مکرمہ کا پرانا نام کیا تھا؟ 

جواب:بکہ مالاکورا۔

 سوال:کس صحابی کو آپﷺ نے عِلم کا شہر قرار دیا تھا؟ 

جواب:حضرت عثمان غنی۔

 سوال:سفرِطائف میں آپﷺ کے ساتھ کون تھے؟ 

جواب:حضرت زید بن حارث۔ 

سوال:کونسے 2 صحابی اکھٹے اسلام لائے اور پھر دونوں ہی عظیم جرنیل بنے؟ 

جواب:حضرت خالد  بن ولید حضرت عمرو بن العاص۔

 سوال:نبوت کے دسویں سال کو آپﷺ نے کیا نام دیا تھا؟ 

جواب:عام الحزن یعنی غم کا سال۔ 

سوال:اُس شاعر کا نام بتائے کس کو آپﷺ نے اپنی چادر انعام میں دے دی تھی؟ 

جواب:حضرت کعب بن زبیر۔ 

سوال:غزوۂ بدر میں مسلمانوں کا نعرہ احد احد تھا،غزوۂ اُحد میں کیا تھا؟

 جواب:یا منصورِاُمت۔ 

سوال:فتح مکہ سے کچھ روز قبل کونسے دو مشہور شخصیات مسلمان ہوئی تھیں؟ 

جواب: حضرت خالد  بن ولید حضرت عمرو بن العاص۔ 

سوال: آپﷺ کے کونسے موذن نا بینا تھے؟

 جواب:حضرت عمر بن اُمِ کلثوم۔ 

سوال:کونسے صحابی دس سال تک آپﷺ کے خادم رہے تھے؟ 

جواب:حضرت انس بن مالک۔ 

سوال:حضرت بلال  مسجدِنبوی کے موذن تھے،مسجدِ قبا ء کے موذن کون تھے؟ 

جواب:حضرت سعد بن البقراط۔ 

سوال: کس صحابی کو سلطان الحدیث کہا جاتا ہے؟ 

جواب:حضرت ابو ہُریرہ۔ 

سوال:حضرت حسان بن ثابت کو شاعرِرسول کہا جاتا ہے۔ اُس نے کس عمر وفات پائی؟

 جواب:120 سال کی عمر میں۔

 سوال:آپﷺ سفید کے علاوہ کونسا رنگ پسند فرماتے تھے؟ 

جواب:زرد ۔ 

سوال:آپﷺ کے ذاتی گھوڑوں کی تعداد 7 تھی،اونٹنیوں کی کیا تعداد تھی؟ 

جواب:3 اونٹنیاں۔ 

سوال:آپﷺ کس ملک کی دھاری دار چادریں پسند فرماتےتھے؟

 جواب:یمن۔

 سوال:صحاحِ ستہ سے کیا مراد ہے؟ 

جواب:حدیث کی وہ چھ کتابیں جو مستند مانی جاتی ہیں۔

 سوال:آپﷺ نے اپنی زندگی میں کتنے حج ادا کئے تھے؟ 

جواب:صرف ایک حج۔ 

سوال:کس الہامی کتاب میں آپﷺ کا نام فاروق مذکور ہے؟ 

جواب:زبور میں۔ 

سوال:آپﷺ نے آخری نماز کس وقت کی پڑھائی تھی؟

 جواب:مغرب کی۔

 سوال:آپﷺ نے آخری حج کے موقع پر کتنے اونٹ خود ذبح کئے تھے؟ 

جواب:63 اونٹ۔ 

سوال:آپﷺ کی بیماری کے دوران کس نے آپﷺ کی جگہ امامت کروائی تھی؟ 

جواب:حضرت ابو بکرصدیق۔ 

سوال:لفظ قرآن کے لغوی معنی کیا ہیں؟ 

جواب:تلاوت کیا گیا۔ 

سوال:قرآن مجید کتنے عرصے میں مکمل ہوئی؟ 

جواب:23 سال میں۔

 سوال:قرآن مجید میں آپﷺ کا نام مبارک محمدﷺ کتنی مرتبہ آیا ہے؟ 

جواب:چار مرتبہ۔ 

سوال:قرآن مجید میں 114 سورتیں ہیں ،لفظ سورۃ کی معنی کیا ہیں؟

 جواب:فصیل(شہرِ پناہ)۔ 

سوال:قرآن مجید سورۂ اخلاص کا دوسرا نام کیا ہے؟ 

جواب:سورۂ توحید۔

*

Post a Comment (0)
Previous Post Next Post